سٹی 42: لیسکونے کروڑوں روپے کی لاگت سے ٹرانسفارمرز خریدنے کا فیصلہ کیا ۔
ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کو سسٹم اپ گریڈیشن کیلئے استعمال کیا جائیگا،کمپنی نے100اور50کےوی ٹرانسفارمرزکی خریداری کا عمل شروع کر دیا،لیسکو نے 100 کے وی اے کے 900 ٹرانسفارمرز خریدنے کا عمل شروع کیا گیا۔
کمپنی کی جانب سے پانچ سو 50 کے وی اے کے ٹرانسفارمرز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔ٹرانسفارمرز صارفین کو نیو کنکشنز کے لئے فراہم کئے جائیں گے،100اور 50 کے وی کے ٹرانسفارمرز شہری و دیہی علاقوں میں سسٹم میں نصب ہونگے
ٹرانسفارمرز کی سسٹم میں تنصیب سے بلا تعطل بجلی فراہمی میں مدد ملے گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App