ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرائی سیریز کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس کے دوسرے حریف کا بھی تیا پانچا

Tri-Series, Sharjah Stadium, Green Shirts, Pakistan vs UAE, T20 match, City42, Asia Cup Cricket Tournament
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایشیا کپ جیت کر لانے کے لئے  پر امید پاکستانی ٹیم نے شارجہ میں ٹرائی سیریز کے دوسرے میچ میں دوسرے حریف کو بھی شکست سے دوچار کر دیا۔

کل افغانستان گرین شرٹس کے غضب کا شکار ہوا تھا، آج گرین شرٹس نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم پر  تجربات کئے۔

شارجہ میں کھیلی جا رہی تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 31 رنز سے ہرادیا۔

تین ملکی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیتا، خود بیٹنگ کی اور 207 رنز بنا کرمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو میچ جیتنےکے لیے 208 رنز کا ہدف دیا  تھا۔ اماراتی ٹیم 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔

شارجہ میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے دوسرے  ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان  کے کیپٹن سلمان علی آغا نے  ٹاس جیت کر خود  بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔ کل بھی انہوں نے ٹاس جیت کر یہ ہی کیا تھا۔

 گرین شرٹس نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 ویں اوورکی آخری گیند پر 207 رنز  بنائے اور ان کی آخری وکٹ بھی گر گئی۔ 

آج صائم ایوب نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے  69 رنز کی اننگز کھیلی، حسن نواز نے 56 رنز سکور کیے، محمد نواز نے 25 رنز بنائے۔

یو اے ای کے صغیر خان اور جنید صدیقی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، حیدر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو آج کے میچ میں آرام دیاگیا تھا، ٹیم میں حسن علی اور سلمان مرزا کو شامل کیا گیا۔

208 رنز کے ہدف کے جواب میں  متحدہ عرب امارات کی ٹیم 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔

  متحدہ عرب امارات کی جانب سے آصف خان  نے 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے77 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان محمد وسیم نے 33 اور  پراشار نے 15رنز اسکور کیے۔

 پاکستان کی جانب سے  حسن علی نے 3 اور  محمد نواز  نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔