ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کی تاریخ پھر تبدیل

 پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کی تاریخ پھر تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم کمبوہ: جشن عید میلاد النبیﷺ کے باعث پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔ تحریک انصاف اب 22 ستمبر کو میدان سجائے گی۔

 کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف اب 22 ستمبر کو لاہور میدان سجائے گی۔ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ ہوگا، کمیٹیوں کوذمہ داریاں سونپ دی گئیں، شرکا نے بانی تحریک انصاف سے جیل انتظامیہ کے رویے پرتحفظات کا اظہارکیا۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ربیع الاول کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا جائےگا۔