لاہورہائیکورٹ کاپرویز الٰہی کو آج  دو بجے پیش کرنےکاحکم

لاہورہائیکورٹ کاپرویز الٰہی کو آج  دو بجے پیش کرنےکاحکم
کیپشن: Pervaiz Elahi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو دوپہر 2  بجے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پرویز الٰہی کی نیب میں گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں نیب کے وکیل پیش ہوئے۔

دوران سماعت نیب وکیل نے کہا کہ ہم تفصیلی جواب جمع کروانا چاہتے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹھیک ہے پھر پرویز الہی کی رہائی کا آرڈر کر دیتے ہیں، آپ جواب جمع کرواتے رہیں۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ نیب نے قانون کے مطابق پرویز الٰہی کو گرفتار کیا۔جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کے وارنٹ جاری کئے گئے۔

 وکیل نیب نے کہا کہ ہمیں عدالت کا نہ حکم ملا نہ نوٹس ہوا، البتہ یہ کیس نیب کا ہے، اس کیس کو ڈویژن بینچ سنے گا۔

دوسری جانب پرویز الٰہی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پرویز الٰہی کو عدالت طلب کریں اور نیب وارنٹ غیر قانونی قرار دیں، عدالت رہائی کے بعد پرویز الٰہی کو ضمانت دے سکتی ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کو 2 بجے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔