وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی ہم منصب سے اظہار تشکر  

شہباز شریف،وزیراعظم،بھارتی ہم منصب،نریندر مودی،ٹویٹ،سٹی42
کیپشن: Shahbaz Sharif and Narender modi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کرنے پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاہے کہ سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار تعزیت کرنے پر نریندر مودی کا شکر گزار ہوں، ان کاکہناتھا کہ پاکستانی عوام قدرتی آفت کے منفی اثرات پر جلد قابو پا لیں گے ۔

 واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔