سٹی42: عدالت نے ریاست کے اداروں پر حملے کروانے اور بغاوت کی ترغیب دینے کی ملزمہ فلک جاوید کو مزید چار دن کے ریمانڈ پر پولیس کے سپرد کر دیا۔
لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے آج این سی سی آئی کی درخواست کی سماعت کی،این سی سی آئی اے نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمہ کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمہ کو عدالت پیش کیا۔ نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد منظور کر لیا۔
عدالت نےفلک جاوید کےجسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کرنے کے ساتھ آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے سےتفتیش کی رپورٹ طلب کرلی،ملزمہ فلک جاوید رعرصہ سے مفرور اور روپوش تھی ۔اس کواین سی سی آئی اے نے چند روزقبل اچھرہ سے گرفتار کیا تھا۔
این سی سی آئی اے نےملزمہ کے خلاف نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے اورصوبائی وزیر کے خلاف نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔
فلک جاوید پی ٹی آئی کی مشہور لیڈر ہے اور وہ ریاستی اداروں کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا میں ملوث رہی ہے۔ آج میجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر اس نے اپنے حامیوں کے سامنے ریاست پر مزید گھناونے الزامات لگائے جنہیں اس کے حامیوں نے ریکارڈ کیا اور ویڈیو کلپس سوشل پلیٹ فارمز پر پھیلا دیں۔