ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلڈ سروے کا آغاز 

 پنجاب بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلڈ سروے کا آغاز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلڈ سروے کا آغاز کر دیا گیاہے۔

  وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اے سیز کو سروے ٹیموں کی معاونت و مانیٹرنگ کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

 مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے 26 اضلاع میں فلڈ سروے کے لیے 1629 ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں جو سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر سروے کا کام کر رہی ہیں۔

 ابتدائی رپورٹ کے مطابق چند روز میں ہی ساڑھے 27 ہزار افراد کا ڈیٹا جمع کیا جا چکا ہے اور 48,071 ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کا سروے مکمل ہو چکا ہے۔

وزیراعلی کا کہنا ہے کہ فلڈ سروے ٹیموں نے سیلاب سے منہدم ہونے والے 8,305 گھروں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔

  جبکہ سیلاب کے دوران ہلاک ہونے والے 1,712 مویشیوں کا ریکارڈ بھی جمع کر لیا گیا ہے۔

 قصور میں سیلاب زدگان کے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔