ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ 2 کیس; آج ملزموں کے وکیل آخری گواہوں پر جرح مکمل کریں گے

Bani PTI, Tosha Khana 2 case, Adiala Jail court room, Imran Khan and Bushra Bibi , Case hearing today ,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: راولپنڈی  کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی ائی،بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس  کی سماعت آج صبح پھر شروع ہو گی۔ کل پیر کے روز اس کیس کی ساڑھے 7گھنٹے طویل سماعت  ہوئی۔

کل پیر کے روز توشہ خانہ ریفرنس نمبر دو کی سماعت ہوئی تو   بانی کے وکیل نے  نیب کے  افیسر محسن ہارون پر جرح کی۔ یہ استغاثہ کے آخری گواہ ہیں جن پر بانی اور ان کی بیوی کے وکیلوں کو جرح کرنا تھی۔ 

سکیورٹی مسائل کی وجہ سے جیل میں قائم کی گئی عدالت کے کمرہ میں بجلی کی سپلائی معطل ہونے پر  کل شام مقدمہ کی مزید سماعت یکم اکتوبر بدھ تک ملتوی کر دی گئی۔  احتساب عدالت کے جج نے ہدایت کی ہے کہ آج یکم اکتوبر کو وکیل صفائی قوسین فیصل مفتی استغاثہ کے آخری دونوں گواہوں  پر جرح مکمل کریں گے ۔

سماعت کے دوران بانی اور ان کی بیوی بشریٰ بی بی کو جیل سے خصوصی عدالت پیش کیا گیا 

سماعت کے دوران بانی  کی تینوں بہنیں،کزن قاسم زمان،بشری بی بی کی بھابھی عدالت میں موجود تھیں، صحافی بھی مقدمہ کی کوریج کیلئے عدالت میں موجود تھے۔ 

ملزمان کی جانب سے قوسین فیصل اور سلمان صفدر ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے 

مقدمہ کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے  کی۔