سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضیاء الحسن لنجار سے انکی والدہ کے انتقال پر افسوس کیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضیا ء ا لحسن لنجار کے نام تعزیتی پیغام میں کہا، دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔