معروف سعودی یوٹیوبرابراہیم السھیمی بیٹی سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق

معروف سعودی یوٹیوبرابراہیم السھیمی بیٹی سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں یوٹیوبر ابراہیم السھیمی کی ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں موت نے سعودیوں میں کھلبلی مچادی۔

 عرب ٹی وی کے مطابق یہ اطلاع اس وقت سامنے آئی جب سعودی مواد کے تخلیق کار ثنیان خالد نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ان کی موت کی خبر کا اعلان کیا اور ان کے لیے رحمت کی دعا کی،السھیمی کی بیٹی کی تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد صرف چند گھنٹے گزرے تھے کہ اس کی حادثہ میں موت ہو گئی۔

 حادثے کی ایک ویڈیو کلپ میں وہ لمحہ دکھایا گیا ہے جب دو کاریں خوفناک طور پر آپس میں ٹکرا گئیں ، ان کاروں میں سے ایک کار کنٹرول کھو بیٹھی اور اپنی لین سے ہٹ گئی تھی۔

یاد رہے ثنیان السھیمی سنیپ چیٹ پر بلاگر ثنیان خالد گروپ کے سب سے نمایاں اراکین میں سے ایک تھے اور اپنے مخصوص مواد کی وجہ سے ملک بھر انتہائی مقبول تھے۔ صرف دو برس قبل ان کی شادی ہوئی تھی اور ان کی صرف ایک بیٹی تھی ۔