چودھری پرویزالٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

چودھری پرویزالٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: Monis Elahi, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر سپیشل جج سینٹرل لاہور نے چودھری پرویزالہیٰ کے بیٹے مونس الٰہی کی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت کی جانب سے مونس الٰہی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ 

واضح رہے کہ مونس الٰہی کو پچھلے چند ماہ سے متعدد بار  ثمن کر کے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جا رہا تھا۔مونس الٰہی دیدہ دانستہ طور پر غیر حاضر رہے۔ ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے لاہور، گجرات، اسپین اور انگلینڈ کے پتہجات پر عدالتی حکمنامہ کی تعمیل کروائی لیکن وہ پھر بھی پیش نہیں ہوئے۔