(جنید ریاض) پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا معیار تعلیم کا تعین کرنے کا فیصلہ، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن صوبہ بھر کے پرائیویٹ سکولوں کا بھی امتحان لے گا، ناقص نتائج پر متعلقہ سکولوں کو رجسٹریشن میں تجدید نہیں دی جائے گی۔
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن صوبہ بھر کے پرائیویٹ سکولوں کا بھی امتحان لے گا۔امتحان پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا معیار تعلیم کا تعین کرنے کیلئے لیا جائے گا۔ناقص نتائج پر متعلقہ سکولوں کو رجسٹریشن میں تجدید نہیں دی جائے گی۔امتحان دوسری، تیسری ،چھٹی اور ساتویں جماعت کا امتحان لے گا۔ہر ضلع میں 8 منتخب پرائیویٹ سکولوں کا امتحان لیا جائیگا۔ مذکورہ سکولوں میں 4 بگ چینز کا ہونا لازمی ہوگا۔ چار سکولوں میں 2 گرلز اور 2 بوائز لازمی ہونے چاہیے۔ دوسری ،تیسری جماعت میں 10 منتخب بچوں کا امتحان ہوگا۔چھٹی، ساتویں جماعت میں 25 منتخب بچوں کا امتحان لیا جائے گا۔