ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ کے طلباء کیلئے بڑی خوشخبری

انٹرمیڈیٹ کے طلباء کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) انٹرمیڈیٹ کا اسپشل  امتحان دینے والے طلباء کیلئے خو شخبری، لاہور سمیت پنجاب کے تمام بورڈ نے داخلہ بھیجوانے کی تاریخ میں دو اکتوبر تک توسیع دے دی۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے طلبہ کے لیے اچھی خبر ، کسی بھی وجہ سے فارم نہ جمع کروا سکنے والے طلبہ کے لیے ایک اور موقع دے دیا گیا۔ طلباء اب دو اکتوبر تک صوبے کے تمام متعلقہ بورڈز میں فارم جمع کروا سکیں گے۔  تعلیمی بورڈز نے مزید طلبہ کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف گریڈ والے ، حاضری کی شارٹج والے طلبہ بھی اس موقع سے فائدا اُٹھا سکیں گے۔آخری چانس والے طلبہ اور حالیہ جاری ہونے والے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ بھی موقع سے فائدا اُٹھا سکتے ہیں۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ریٹائرڈ اساتذہ کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 30 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرالی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور میں سینکڑوں ریٹائرڈ اساتذہ کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ حل ہونے کے قریب پہنچ گیا،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 30 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرالی۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ریٹائرڈ اساتذہ کو مرحلہ وار ادائیگیاں کردی جائیں گی۔صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر اشفاق یونس کا کہنا ہے کہ 30 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرواناسی ای او ایجوکیشن کا احسن اقدام ہے۔ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اللہ رکھا کا کہنا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن کیجانب سے اساتذہ کو ان سروس پرموشن دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فیصلے سے اساتذہ کی داد رسی ہوگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer