ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی حکومت اور افواج کے مظالم سے تنگ شمال مشرقی ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں شدت اختیار کرگئیں

بھارتی حکومت اور افواج کے مظالم سے تنگ شمال مشرقی ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں شدت اختیار کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ، منی پور اور آسام میں آزادی کی تحریکوں نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی۔ 

ناگالینڈ نیشنلسٹ موومنٹ کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے مظالم اور ثقافتی تسلط کے خلاف سخت ردِعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی آزادی کے لیے جدوجہد کسی صورت نہیں رکے گی۔تھونگالینگ میووہ نے بھارتی حکومت اور افواج کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی ہم سے کھیلنا چاہتے ہیں تو جو بھی ہو جائے ہم اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں گے، ہم کبھی بھارت کے آگے سرِ تسلیم خم نہیں کریں گے۔

انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا  کہ بھارتی افواج ناگالینڈ کے عوام پر منظم ظلم و جبر کر رہی ہیں جبکہ دہلی حکومت ریاست کی شناخت، ثقافت اور خودمختاری کو ختم کرنے کے لیے پالیسی سطح پر اقدامات کر رہی ہے۔ ریاست منی پور اور آسام میں بھی علیحدگی پسند گروہوں نے اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے اور مختلف مقامی تنظیموں نے نئی دہلی کے تسلط کے خلاف اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر، جونا گڑھ، ناگالینڈ اور کئی دیگر ریاستوں پر غیر قانونی قبضہ جمائے ہوئے ہے جہاں دہائیوں سے آزادی کی تحریکیں جاری ہیں،تاہم مودی حکومت ان آوازوں کو دبانے کے لیے فوجی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔