ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقی حکومت نے پہلی بار زولو بادشاہ کو تسلیم کر لیا

جنوبی افریقی حکومت نے پہلی بار زولو بادشاہ کو تسلیم کر لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنوبی افریقا کی تاریخ میں 1971 کے بعد پہلی بار   زولو کمیونٹی کے نئے بادشاہ کو   حکومت نے تسلیم کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 48 سالہ مسوزولو (Misuzulu)  کو اگست میں ایک روایتی جشن میں جنوبی افریقا کے سب سے بڑے نسلی گروہ کے بادشاہ کا تاج پہنایا گیا تھا لیکن سرکاری وسائل اور  مدد تک مکمل رسائی کے لیےحکومت کی جانب سے تسلیم کرنے کی ضرورت تھی۔

تاہم اب جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا کے جانب سے زولو بادشاہ کو تسلیم کرنے کے بعد عوام اور عدالتوں میں چلنے والی طویل جنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز   حکومت کی جانب سے زولو کے نئے بادشاہ کو تسلیم کرنے کے لیے بادشاہ کو باقاعدہ اسناد بھی دی گئی.

اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں زولو کمیونٹی کے افراد جمع ہوئے جنہوں نے اپنے روایتی ملبوس زیب تن کر کے نئے بادشاہ کو تسلیم کیے جانے پر جشن منایا۔