جمال الدین جمالی : سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق حادثے میں چودھری پرویز الہیٰ محفوظ رہے ، جبکہ ٹکرانے والی وکلا کی گاڑی کو نقصان پہنچا، سرکاری گاڑی کی ٹکر کا ازالہ پرویز الہیٰ نے اپنی جیب سے کیا۔ پرویز الہیٰ استبول چوک سے وکلا کو ساتھ عدالت لے آئے، جہاں انہوں نے وکلا کو کمرہ عدالت میں 60 ہزار روپے معاوضہ دیا۔
وکلا نے پرویز الہیٰ سے کہا کہ گاڑی سرکاری تھی اس میں آپ کی غلطی نہیں۔ جس پر پرویزالہیٰ نے کہا کہ آپ میرے بچوں کی طرح ہیں رقم رکھ لیں۔ پرویزالہیٰ نے مزید کہا کہ دعا کرو میں یہاں سے بری ہو جاؤں۔