بابا گرو نانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز

بابا گرو نانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سکھ مت کے بانی اور 10 سکھ گرؤوں میں سب سے پہلے بابا گرو نانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور کی انتظامیہ کے مطابق کرتار پور راہداری سے بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔کرتار پور کی انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ کینیڈا اور امریکا سے بھی سکھ یاتری دربار پہنچے ہیں۔

کرتار پور کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ براستہ واہگہ بارڈر بھی 2500 سکھ یاتری آج کرتار پور پہنچیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer