گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر

گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری آ گئی،بڑا مسئلہ حل ہو گیا،محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ کی فراہمی میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے ورچوئل سمارٹ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

 محکمہ ایکسائز کی جانب سے  گاڑی مالکان کو فوری طور پرآن لائن سمارٹ کارڈ فراہم کر دیا جائے گا ،محکمہ نے فزیکل کارڈز کی پروسیسنگ میں ایک ماہ تک کی ممکنہ تاخیر کو تسلیم کیا، اس کی وجہ ٹینڈرنگ کے عمل میں مسائل ہیں۔

 محکمہ کی جانب سے عوام کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس عمل کو تیز کرنے کیلئے کام کر رہا ہے اور بشمول ورچوئل سمارٹ کارڈ کے متبادل حل تلاش کر رہا ہے،اس سلسلے میں محکمے نے ورچوئل سمارٹ کارڈ اسکیم کے نفاذ کیلئے منظوری کیلئے صوبائی حکومت کو باضابطہ درخواست جمع کرادی ہے۔

 ورچوئل سمارٹ کارڈز میں فزیکل کارڈز جیسی تمام معلومات شامل ہوں گی،منظوری کے بعد گاڑیوں کے مالکان رجسٹریشن کے مطلوبہ طریق کار کو مکمل کرکے اپنے ورچوئل سمارٹ کارڈ آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ ان کارڈز کو محکمہ ایکسائز کی آفیشل ویب سائٹ سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔