چور کی انوکھی حرکت سوشل میڈیا پر وائرل

A thief in Brazil tattooed on his forehead
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اپنی پیشانی پر ’میں چور ہوں‘ لکھوانے والا نوجوان چوتھی مرتبہ گرفتار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  جون 2017 میں برازیل میں روان روشا ڈا سِلوا نامی چور سائیکل چوری کرنے پر گرفتار ہوا تھا، جس کے بعد اس کی پیشانی پر  برازیلی زبان میں یہ جملہ لکھا گیا’ میں ایک چور اور احمق ہوں‘ ۔اگرچہ اب ٹیٹو کے نقوش کچھ مدھم ہوچکے ہیں لیکن قریب سے دیکھنے پر پڑھے جاسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بعض افراد کا کہنا ہے کہ چوری میں ناکامی کے بعد روان نامی چور کے ماتھے پر چور لکھا گیا تھا، تاہم اس حوالے سے روان نے بتایا کہ ٹیٹو بنانے والے دو افراد نے اسے زبردستی بٹھاکر اس کی پیشانی پر اسے چور اور احمق لکھا ہے۔ پولیس نے ٹیٹو بنانے والوں کو بھی گرفتار کیا تھا، کیونکہ ٹیٹو بناتے وقت فن کار اس کا مذاق اڑارہے تھے اور اس کی ویڈیو  بھی وائرل ہوئی تھی۔

 روان سال 2018 میں دوسری مرتبہ گرفتار ہوا تھا، اس بار اس نے کوٹیا شہر میں چوری کی واردات کی لیکن 27 نومبر کو قانون کی گرفت میں آگیا۔پولیس کے مطابق 2019 میں وہ نشے کےلیے سامان چراتے ہوئے تیسری مرتبہ پھر گرفتار ہوا، تاہم پولیس نے اپنی نگرانی میں اس کی تربیت اور فلاح پر کام کیا اور لیزر سے سر پر لکھی تحریر بھی مٹانے کی کوشش کی ہے۔

رواں سال یہ نوجوان اب چوتھی مرتبہ رنگے ہاتھوں اس وقت پکڑا گیا جب وہ ایک گھر میں نقب لگارہا تھا۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر