ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ ہوگا یا نہیں؟ انگلینڈ بورڈ کا اہم بیان آگیا

پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ ہوگا یا نہیں؟ انگلینڈ بورڈ کا اہم بیان آگیا
کیپشن: Pakistan vs England
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انگلش کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی صحت خراب ہونے کے بعد پاکستان کے ساتھ کل شروع ہونے والے راولپنڈی ٹیسٹ کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور کھلاڑی کل راولپنڈی ٹیسٹ کھیلنے کے لیےتیار ہیں۔ای سی بی کے ترجمان نے مزید کہا کہ میڈیکل پینل کھلاڑیوں کا معائنہ کر رہا ہے، کھلاڑیوں کی صحت معمول کے مطابق ہے، آرام کی غرض سے اسٹیڈیم نہیں آئے۔ ترجمان ای سی بی کا مزید کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو وائرل انفیکشن ہوا ہے جو معمول کی بات ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انگلش کھلاڑیوں کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کے بعد پنڈی ٹیسٹ شروع کرنے کے حوالے سے انگلش بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ ہم صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، پی سی بی معاملے پر جلد اپ ڈیٹ جاری کر دے گا۔

یاد رہے کہ انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت 14 کھلاڑیوں میں بدہضمی کی شکایت سامنےآنے کے بعد اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پنڈی ٹیسٹ پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر