(جنید ریاض) اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھا لی گئی،تمام کیٹیگریز کے اساتذہ 15 دسمبر سے تبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی، اساتذہ کی 15 دسمبر سے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی، 2 جنوری2023 تک درخواستوں کی تصدیق ہوگی، 6 جنوری تک غلط تبادلوں کیلئے اپیلز کی جاسکیں گی، 15 جنوری تک ریوو کمیٹی اپیلز پر اپنی رائے پیش کرے گی اور 20 جنوری کو اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز جاری ہوں گے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تبادلوں کیلئے مکمل شیڈول جاری کردیا ۔