ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید کو پی آئی سی سےگھر منتقل کر دیا گیا

وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید کو پی آئی سی سےگھر منتقل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید کو پی آئی سی سےگھر منتقل کر دیا گیا، عارضہ قلب کے باعث محمودالرشید کےدل میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔

صوبائی وزیر ہاوسنگ عارضہ قلب کےباعث پی آئی سی میں زیرعلاج تھے، علاج کے دوران میاں محمودالرشید کی انجیوگرافی کی گئی اور دل کی شریانیں بند ہونے کی وجہ سےدو اسٹنٹ ڈالے گئے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پاکستان نعیم میر، نائب صدر برانڈرتھ روڈ الیکٹرک ٹریڈ ایسوسی ایشن میاں عبداللہ، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان، ممبر والٹن کنٹونمنٹ بورڈ، چیئرمین ہاوسنگ حناد اعوان سمیت دیگر نے میاں محمودالرشید کی عیادت کی۔

ڈاکٹرز نے میاں محمودالرشید کوکچھ روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

                    

Shazia Bashir

Content Writer