سٹی 42:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ساؤتھ ایئر کی پہلی کامیاب پرواز پر اظہار مسرت کیا ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ساؤتھ ایئر کی فضائی سروسز سے گوادر کو ملک کے مختلف اہم شہروں سے بہتر فضائی رابطہ میسر آئے گا،گوادر کو تربت، پنجگور، کوئٹہ، سکھر، لاہور، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سے فضائی سہولت فراہم کی جائے گی، نئی فضائی سروسز سے سیاحت، تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔
گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے۔بہتر فضائی رابطے مقامی معیشت کو مضبوط اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب آزمائشی پرواز بلوچستان میں ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کی مثبت علامت ہے۔