آفاق نذیر : شہر میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آ گئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
ادھر بارش کے بعد فضائی آلودگی میں بھی بہتری دیکھی گئی ہے اور شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 83 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث شہریوں کو گرمی کی شدت سے عارضی ریلیف حاصل ہوا ہے۔