ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورپی یونین کا اعلی سطح دورہ پاکستان کل ہوگا؛ اہم ملاقاتیں اور دو طرفہ مزاکرات بھی کیے جائیں گے

 یورپی یونین کا اعلی سطح دورہ پاکستان کل ہوگا؛ اہم ملاقاتیں اور دو طرفہ مزاکرات بھی کیے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عید الالضحی کے فوری بعد، یورپی یونین کا اعلی سطح دورہ پاکستان ہوگا۔ 

سفارتی ذرائع کے مطابق یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد پہنچ رہی ہیں،  کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی ۔

پاکستان کے دورے میں یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے امور خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اعلیٰ سطح دو طرفہ مذاکرات کریں گی۔یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے امور خارجہ کی دورہ کے دوران اعلی پاکستانی قیادت سے  ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔