ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیسے ہی وفاق یکم جون کو دوکانیں کھولنے کااعلان کرے گی ویسے ہی پنجاب حکومت بھی اعلان کرے گی، مریم اورنگزیب

اللہ کا شکر ہے وزیر اعلیٰ صحت مند ہوگئی ہیں سرجری بھی کامیاب رہی، مریم اورنگزیب

جیسے ہی وفاق یکم جون کو دوکانیں کھولنے کااعلان کرے گی ویسے ہی پنجاب حکومت بھی اعلان کرے گی، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ستھرا پنجاب اتھارٹی نے مثالی ریکارڈ قائم کیا ہے ،جیسے ہی وفاق یکم جون کو دوکانیں کھولنے کااعلان کرے گی ویسے ہی پنجاب حکومت بھی اعلان کرے گی۔
 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ تحصیل و یونین کونسل پر صفائی کے بہترین اقدام کئے ،وزیر اعلی کی میجر سرجری ہوئی آئی سی یو سے باہر آتے ہی صفائی کا سوال پوچھا ، مریم نواز کا بنایا ہوا نظام فلیگ شپ پروجیکٹ بہترین انداز میں چل رہا ہے، ذیشان رفیق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو وزیر اعلیٰ نے شاباش دی ہے، ایک ایک کمشنر ڈی سیز فیلڈ میں موجود رہی ، مریم نواز نے سرجری سے تین روز پہلے عید الاضحیٰ کی ذمہ داری لگائی ، تین دن وزیر اعلیٰ گھر پر رہیں ذیشان رفیق نے آپریشن کی نگرانی کی، ستھرا پنجاب کے اصل ہیرو سولجرز ہیں جو عید گاہیں مساجد اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کررہی تھیں۔پنجاب کی عوام و حکومت صفائی سولجرز کو سلام پیش کرتی ہے، ساٹھ لاکھ کلومیٹر مشینری نے صفائی کا سفر کیا، شہریوں کی سہولت کےلیے 290 پوائنٹس پر کیپٹل مارکیٹ لگائی ۔
ستھرا پنجاب نے شہریوں کو ایک کروڑ 22 لاکھ شاپر تقسیم کئے ،ستھرا پنجاب اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹ، واسا نے بھی صفائی کو مانیٹر کیا، سیف سٹی نے تحصیل سطح پر صفائی میں اہم کردار ادا کیا، پہلی بار ستھرا پنجاب اتھارٹی نے ڈرونز کے ذریعے فوری طورپر صفائی کی، آلائشیں ہی نہیں اٹھائی گئیں بلکہ شہری سہولت بھی دی گئی ۔عید سے ایک رات پہلے تمام مساجد قربان گاہوں کو صاف کیا گیا، چالیس ہزار لیٹر کا عرق گلاب سے چھڑکاؤ کیاگیا۔
اعتماد سے کہہ سکتے ہیں پورے صفائی آپریشن میں تعفن اور بدبو نہیں آئی۔گاؤں ،محلوں، شہروں، مساجدو قربان گاہوں کی یکساں صفائی کا نظام رہا۔قبرستانوں میں شہری دعاؤں کیلئے جاتے ہیں تو اس کی بھی صفائی کی گئی۔مریم نواز نے تنخواہ کے علاوہ دس ہزار روپے کا انعام کااعلان کیا۔ 

مریم نواز نے جس طرح کا خیال دو ڈھائی سال میں رکھا ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، بجٹ آنے والا ہے اگلے سال میں قربان گاہیں ہر یوسی میں ہوگی، اگلی بڑی عید پر ہر یوسی میں قربان گاہ ہوگی قصائی کی بھی سہولت دی جائے گی، صوبہ میں صفائی کے کامیاب ترین آپریشن پر پورے پنجاب کو مبارکباد اور وزیراعلی پنجاب کو مبارکباد دیتی ہوں، 
ویٹ ٹو ویلیو کا ستھرا پنجاب کو تین فیز میں تقسیم کیاگیا،محمود بوٹی ایسا منصوبہ ہے جس کی مثال دنیا میں بنے گی، بائیو گیس کا منصوبہ شروع ہو چکا ہے اس سے ویٹ جا رہا ہے، 
ٹیسٹ رن بائیو گیس پائلٹ رن ہو چکا ہے اسے کلکشن سائیڈ پر لاگو کیا جائے گا، ستھرا پنجاب کھانا معیاری نہیں ملا تو اس پر وزیر اعلی نے سخت ایکشن لیا، پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ صفائی کا پلان بنایا گیا ہے، پوسٹ فلڈ وزیر اعلیٰ نے ہر ہفتہ بریفنگ لی، سیلاب کے معاملہ پر حکومت کی کوئی کسر نہیں یوسی ریڈ گرین اور یلو زون بنائیں گے، سیلاب پر وزیر اعلی کا ویژن ہے صورتحال سے پہلے نمٹیں گے، صفائی کےلیے ایک لاکھ چوراسی افراد نے آپریشن میں حصہ لیا اگلی سٹیج میں پارٹنر شپ کینٹ سمیت دیگر علاقوں کو بھی شامل کریں گے، کراچی میں بھی صفائی جیسی سہولت ہونی چاہیے، اٹھارہویں ترمیم سے فائدہ ہوا کوئی صوبہ اچھا کام کرتا ہے تو اس سے دوسرے صوبے بھی سیکھیں، 
مریم اورنگزیب  نے کہا اللہ کا شکر ہے وزیر اعلیٰ صحت مند ہوگئی ہیں سرجری بھی کامیاب رہی، مریم نواز کا علاج شریف میڈیکل سٹی میں ہو چکا ہے ہسپتال کا نظام ریفارم کیا ہے، میڈیکل سٹی کو بنانے جا رہی ہے جو کوئی ایسا علاج نہیں ہو پاکستان میں نہیں ہوگا، وزیر اعلی کسی دوسرے ملک علاج کیلئے نہیں جا رہیں،فیصل آباد میں کرپشن کسی نے نہیں وزیر اعلی نے آڈٹ کا حکم دیا،تفصیلی رپورٹ آڈٹ ایک ارب روپے کی ریکوری ہو چکی ہے وہ ٹھیک ہوتے ہی تفصیلا رپورٹ دیں گی، 
جیسے ہی وفاق یکم جون کو دوکانیں کھولنے کااعلان کرے گی ویسے ہی پنجاب حکومت بھی اعلان کرے گی،

نہ ستھرا پنجاب میں نہ کسی منصوبے میں کرپشن کا شک بھی نہیں جہاں تھا اس کی نشاندہی خود وزیر اعلیٰ نے کردی