سٹی 42 : لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں میں کمی اور دیگر فنی وجوہات کے باعث فلائیٹ آپریشن متاثر ہوئے ہیں۔
اندرون و بیرون ملک جانے اور آنے والی 10 پروازیں منسوخ جبکہ 6 تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ لاہور جدہ جانے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 739 منسوخ، لاہور سے ابوظہبی جانے والی اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 285 منسوخ، لاہور سے دبئی جانے والی فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 360 منسوخ، لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 منسوخ، لاہور سے کراچی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 416 منسوخ، جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 732 منسوخ ہوگئی ۔
لاہور سے جدہ جانے والی پرواز ایس وی 733 منسوخ، لاہور سے جدہ جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 470 منسوخ، دوحہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 280 اڑھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ۔