طلحہ اشرف:حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پٹرول 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد شہریوں نے اسے خوش آئند قرار دیا، تاہم عوام کی جانب سے اس ریلیف کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید کمی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات روزمرہ اشیائے ضروریہ اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی نظر آنے چاہئیں تاکہ عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
نئی قیمتوں پر عوام کا ردعمل ملے جلے نوعیت کا رہا، جہاں بعض شہریوں نے کمی کو مثبت قدم قرار دیااور کئی افراد نے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ اشیائے خورونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جا سکے۔