ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت کی بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

 صدر مملکت کی بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  صدر مملکت نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت  کرتے ہوئے کہابھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ملک میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے  بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت  پیش کیا 

صدر مملکت کی شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا  کی ، اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر کی دعا کی 
 صدر مملکت نے کہا بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ملک میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں ۔ بھارتی پراکسیز کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے قلع قمع کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الہندوستان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،