ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف

پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے  کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، کوئٹہ کا دورہ کیا ، چیف آٖف آرمی سٹاف  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور غیرقانونی ہے 
  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسٹوڈنٹس ، افسروں اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کیا،شہدائے "بنیان مرصوص" کو خراج عقیدت اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا ،

 فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا معرکۂ حق کی کامیابی قومی عزم اور یکجہتی کا ثبوت ہے،بھارت کی جارحیت پسندی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے،پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے،بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور غیرقانونی ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل خطے کے امن کے لیے ضروری ہے،پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی بھارتی ریاست کر رہی ہے،دہشتگردی کے خلاف قومی جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے، مستقبل کی جنگ کے تقاضے جدید سوچ اور جدت کے طلبگار ہیں، آرمی چیف کی نوجوان افسران کو جذبے، تحقیق اور عزم سے قیادت کی تیاری کی ہدایت کی ، آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا