سٹی 42: لیہ میں سٹوڈنٹ کی سرائیکی میں مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرنے کی جذباتی تقریر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو جذباتی کردیا
لیہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں سٹوڈنٹس نے تقاریر کی اور مریم نواز ، پنجاب گورنمنٹ کے اقدامات کو سراہا ، اسی تقریب میں ایک طالبہ کی سرائیکی میں تقریر نے مریم نواز کو جذباتی کردیا ، تقریر کے بعد مریم نواز نے سٹوڈنٹ کو ریمارکس دیتے ہوئے کہا مجھے آپ نے آج رلا دیا ہے ، جس پرسٹوڈنٹ نے کہا میڈم صاحبہ تواڈی اجازت ہووئے تے میں توانوں گلے لانا چاہندی آن ، مریم نواز نے کہا ہاں جی آو جی ،
اس کے بعد مریم نواز نے سٹوڈنٹ کو گلے لگا کر شاباش دی

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر سال 30 ہزار لیپ ٹاپس سے بڑھا کر ایک لاکھ لیپ ٹاپس کر دیئے ہیں، چاہتی ہوں آپ کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے، ریاست ماں نہیں بنتی تو وہ اپنے فرائض میں غفلت برتتی ہے، ایک ماں چاہتی ہے اپنا سب کچھ اپنے بچوں کی جھولی میں ڈال دوں، جس طرح میں اپنے بچوں کی کامیابی پر خوش ہوتی ہوں ویسے ہی آپ کی کامیابی پر خوش ہوئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے رلانا اتنا آسان نہیں ہے، میں 2 بار قید تنہائی میں رہی لیکن کبھی روئی نہیں