ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر سردار سلیم حیدر سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

گورنر سردار سلیم حیدر سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین کی ملاقات ہوئی، جس میں تعلیم، تجارت، زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

 گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان برادر اسلامی ممالک جن میں تاریخ،  مذہب ثقافت سمیت کئی قدریں مشترک ہیں، پاکستانی عوام بنگلہ دیشی بہن بھائیوں سے محبت کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان عوامی سطح پر رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے، امید ہے موجودہ بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں نئی تاریخ رقم ہو گی۔ 

  گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں کڈنی لیور ٹراسپلانٹ کے کامیاب آپریشن ہو رہے ہیں، صحت اور تعلیم کے شعبے میں عوامی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیشی سٹوڈنٹس پاکستان میں میڈیکل اور انجینئرنگ کے شعبے میں اعلی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، دونوں ممالک کا سکالرشپ پروگرام کے تحت دونوں ممالک کے لیے بنگلہ دیش اور پاکستان کی جامعات میں اعلی تعلیم کے دروازے کھولنے کا اقدام خوش آئند ہے۔ پنجاب حکومت بھی بنگلہ دیشی طلبا کو سکالرشپس دینے پر غور کر سکتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش مختلف شعبوں میں امپورٹ ایکسپورٹ بڑھا کر تجارتی تعلقات کو نئی وسعتوں تک لے جا سکتے ہیں، بنگلہ دیش پاکستان سے کوئلہ، فشنگ  کے شعبے میں ایکسپورٹ کے مواقع ڈھونڈ سکتا ہے۔ 

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر  محمد اقبال حسین نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سپورٹس اور ثقافت کے شعبے میں  تعلقات کو وسعت دینے کے وسیع امکانات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں روابط مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔