قیصر کھوکھر : سیف سٹی اتھارٹی نے تمام جی او آرز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔
تمام جی او آرز کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ پر کیمرے لگائے جائیں گے۔ جی او آر کی مین شاہراہوں پر بھی نگرانی کیلئے کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ محکمہ آئی اینڈ سی نے کیمرے لگانے کی تجویز بجٹ میں شامل کر دی ہے۔ آئندہ بجٹ میں گرانٹ کی منظوری ملنے پر سکیم پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ جی او آرز میں کیمرے لگانے کا مقصد سرکاری رہائش گاہوں کو محفوظ بنانا ہے۔