ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلین لاہور مشن کو کامیاب بنانا اولین ترجیح ہے :سید موسیٰ رضا

کلین لاہور مشن کو کامیاب بنانا اولین ترجیح ہے :سید موسیٰ رضا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  بسام سلطان :وزیراعلیٰ کےکلین لاہورمشن کی کامیاب تکمیل کیلئےضلعی انتظامیہ کی مسلسل کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں تحصیل راوی کا تفصیلی دورہ کیا۔

صفائی و نکاسی آب کے نظام میں بہتری کیلئے متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کر دی،بیگم کوٹ، حنیف پارک و اطراف کا تفصیلی جائزہ لیاگیا،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر راوی شبیر طارق نے تفصیلی بریفنگ دی۔صفائی کے ناقص نظام پر ڈی سی لاہور کا عدم اطمینان اظہار کیا۔

ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو بہتر صفائی کی سخت ہدایات جاری کر دی،نکاسی آب کے مسائل پر واسا کو فوری اقدامات کی ہدایات دے دی۔

   ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے کلین لاہور مشن کی کامیابی یقینی بنانا ضروری ہے۔

ڈی سی کا وزیراعلیٰ پنجاب کے کلین لاہور مشن کی کامیابی کیلئے جامع اقدامات کا حکم دے دیا۔

 ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔