قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس کے مختلف ریجنز میں سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پی پی ایس سی نے پنجاب پولیس سروس کوٹہ کی مختلف آسامیوں کے تحرریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن ڈپٹی ڈائریکٹر سید کاظم مقدس کے مطابق: پنجاب پولیس، شیخوپورہ ریجن (سروس کوٹہ) میں سب انسپکٹر کی 41 اسامیوں کے لیے 45 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں
پنجاب پولیس ہی، لاہور ریجن (سروس کوٹہ) میں سب انسپکٹر کی 54 اسامیوں کے لیے 76 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔
پنجاب پولیس، لاہور ریجن (سروس کوٹہ) میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی 299 اسامیوں کے لیے 484 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں.
پنجاب پولیس، فیصل آباد ریجن (سروس کوٹہ) میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی 75 اسامیوں کے لیے 333 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں.
پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر کامیاب امیدواروں کی مکمل فہرستیں دستیاب ہیں۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد، قومی شناختی کارڈ اور متعلقہ کاغذات ہمراہ لائیں۔سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔