کلیم اختر:پی ڈی ایم اے نےگزشتہ 3روز میں آندھی اور بارشوں کے باعث نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
شدید آندھی، بارش ،ژالہ باری ،آسمانی بجلی گرنے سےپنجاب میں نقصانات بارے رپورٹ جاری کر دی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 روز میں آندھی و بارشوں کے باعث 3 شہری جاں بحق ،25 زخمی ہوئے ،وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا ۔
عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی بھی حکومتی پالیسی کے تحت امداد یقینی بنائی جائے گی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔پنجاب میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی،لاہور ،فیصل آباد، راولپنڈی، سرگودھا ،بہاولپور،ملتان میں بارشوں ،آندھی کے امکانات ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں ۔