ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات کو تمام گاڑیوں اور ٹرکوں کو ایمشین ٹیسٹنگ سٹکر لگانے کی ہدایت کردی ، عدالت نے محکمہ ماحولیات موٹروے پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کرکے ائندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ،عدالت نے واٹر میٹرز کی تصنیب کو اس سال کے پنجاب کے بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے.
جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کی ،،جسٹس شاہد کریم نے سماعت شروع ہونے پر سموگ کنٹرول اقدامات پر ڈی جی ماحولیات کی تعریف کی ، ممبر ماحولیاتی کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ واسا رین واٹر سٹوریج ٹینکس سے پی ایچ اے کو پانی نہیں دے رہا ،واسا کے وکیل نے عدالتی احکامات کی تعمیل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔
جسٹس شاہد کریم نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ گلوبل وارمنگ بڑھتی جارہی ہے، جو ٹمپریچر دوہزار پچاس میں بڑھنا تھا وہ دوہزارستائس ،اٹھائیس میں ہونے کی رپورٹ ہے، واٹر میٹرز کے تنصیب کو اس سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے ، پنجاب حکومت کے لاء افسر نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں ، انشاء اللہ واٹر میٹرز کا معاملہ بجٹ میں شامل کرلیا جائے گا ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ پی کام ، جی او آر ون کو بھی پانی کے استمال پر بل آنا چائیے ،تاکہ پانی وہاں بھی پانی کا غیر ضروری استعمال نہ ہوا ، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں ، ممبر ماحولیاتی کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر قصور ٹنریز ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کو سرکاری تحویل میں لے کر ٹھیک کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ موٹر وے پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف موٹر وے اور ماحولیات کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ، محکمہ ماحولیات رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو پانی کی غیر ضروری استمال روکنے کے حوالے سےمراسلہ لکھے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز ،سیکرٹری ماحولیاتی کمیشن فرحان سعید شیخ ،وفاق اور پنجاب حکومت کے لاء افسران و دیگر محکموں کے نمائندے پیش ہوئے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 جون تک ملتوی کردی ،، کیمرہ مین خالد ملک کے ہمراہ ملک محمد اشرف سٹی فورٹی ٹو