ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ ق سے بڑے سیاسی رہنماؤں کے رابطے

پاکستان مسلم لیگ ق سے بڑے سیاسی رہنماؤں کے رابطے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ ق  سے مختلف سیاسی افراد نے رابطے کیے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق گورنر چوہدری سرور اور جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع حسین سے رابطے کیے ہیں، مختلف سیاسی جماعتوں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کا بھی پی ایم ایل ق کی قیادت سے رابطہ ہوا ہے۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں ،ایم این ایز اور ایم پی ایز کی بڑی تعداد نے پی ایم ایل ق کی قیادت سے رابطے کیے ہیں، سیاسی رہنماوں، ایم این ایز اور ایم پی ایز کی جانب سے پی ایم ایل ق میں جلد شمولیت اختیار کرنے کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔