ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے گورنر پنجاب نے حلف اٹھا لیا

Baligh Ur Rehman as Governor of the Punjab
کیپشن: Muhammad Baligh Ur Rehman
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انجینئر بلیغ الرحمان نے 39ویں گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا،،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر ابھٹی نے بلیغ الرحمان سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

  گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی حلف برداری تقریب میں 300 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ بلیغ الرحمان حلف اٹھانے کے لئے سپیشل پرواز کے ذریعے بہاولپور سے لاہور پہنچے۔

گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری میں غلام حبیب اعوان ،میاں محمد شعیب اویسی ،عنیزہ فاطمہ ،رابعہ فاروقی ،راحت افزاء،ڈاکٹر راشد منصور ،نبیل احمد اعوان اورعبداللہ خان سنبل شریک ہوئے۔سید علی مرتضیٰ ،محمد رضا سرور ،رانا عبدالمنان ،پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور ،سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ،خواجہ جلال الدین رومی ،میاں مصباح الرحمان ،سید حسن مرتضی اورشائستہ پرویز شریک ہوئیں۔

علی پرویز ملک, آئی جی پنجاب راؤ سردار ،ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری ،سعدیہ عباسی ،ملک افضل کھوکھر نے بھی شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب میں پارلیمنٹیرینز ،لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان ،صوبائی سیکرٹریزکے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کی سمری منظور کی تھی۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے حلف کے بعد گورنر بلیغ الرحمن کو نئی ذ مہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بلیغ الرحمن گورنر پنجاب کے منصب کوعوام کی فلاح کے لئے استعمال کریں گے، ہم ملکر صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے،آج آئین اور قانون کی بالادستی ہوئی ہے۔حمزہ شہبازنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آج آئین او رقانون کی دھجیاں اڑانے والو ں کو شکست ہوئی ہے،نیت نیک او رارادے پختہ ہوں تو اللہ تعالیٰ بھی راستے بنا دیتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer