ٹھنڈی ہوائیں،  گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

Weather updates
کیپشن: Weather
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اسلام آباد میں شام یا رات میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔خطہ پوٹھوہار میں شام یا رات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 لاہور، ملتان ، ساہیوال،فیصل آباد، بہاولپور، بھکر، لیہ، رحیم یار خان اورڈ ی جی خان میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

 شام یا رات کے اوقات میں دیر، چترال، سوات ،کوہستان،ما نسہرہ ، ایبٹ آباد، کوہاٹ،کرم اور پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔