(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہوں گے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزیر مواصلات اسعد محمود اور شازیہ مری کمیٹی ممبران میں شامل ہیں،اس کے علاوہ وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین، فیصل سبزواری اور آغا حسن بلوچ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی انسانی حقوق کے نمائندوں، سینئر قانون دانوں اور کسی بھی متعلقہ شخص سے معاونت حاصل کر سکتی ہے۔