ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کے بیان پر فیاض الحسن کا ردعمل

 شہباز شریف کے بیان پر فیاض الحسن کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکہا ہےکہ پاکستان کی ہری بھری معیشت پرحملہ آورسیاسی ٹڈی دل عناصرکے خلاف نیب کا احتسابی سپرے بھی بہت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نےاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معیشت کو لوٹنے والے ٹڈی دل گروہ کےسرغنہ شہباز شریف آجکل نیب کےاحتسابی سپرے سےچھپنے کی کوشش میں ہیں،انہوں نےکہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر پنجاب میں ٹڈی دل کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب میں فصلوں پر ٹڈی دل کےاثرات تخمینہ شدہ نقصانات کےایک فیصد سے بھی کم ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ گندم اور چنے کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ بزدار حکومت کے بروقت حفاظتی اقدامات کامنہ بولتا ثبوت ہیں،انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں فصلوں کی دوبارہ کاشت سے نقصان میں کافی حد تک کمی لائی جا چکی ہے،صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت کی جانب سے ٹڈی دل پرکنٹرول کے لیے ایک ارب روپےاوروفاق نے6 ارب روپے مختص کیےہیں،متاثرہ علاقوں میں فصلوں اور کسانوں کی بحالی کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ  قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے1ہی دن میں 78کوروناکےمریضوں کےانتقال پراظہارتشویش کیا، حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ حکومتی ناسمجھی سے کوروناوبا رفتار سے پھیل رہی ہے،اموات کی بڑھتی تعداد ڈاکٹرز،ماہرین کےخدمات کی تصدیق ہے،مجرمانہ لاپرواہی سے ڈاکٹرز اور سمجھ رکھنے والا ہر شخص گھبرایا ہواہے،مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلایا جائے۔

انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کی اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صبرِ جمیل دے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز کے جاں بحق ہونے کی بڑھتی تعداد بھی انتہائی تشویشناک ہے ۔اپنے ان شہید ڈاکٹر بیٹوں اور بیٹیوں پر فخر ہے، اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer