ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیا ٹیم پر تشدد،اسرائیلی آرمی چیف نے مقبوضہ مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین معطل کردی

میڈیا ٹیم پر تشدد،اسرائیلی آرمی چیف نے مقبوضہ مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین معطل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیلی آرمی چیف نے امریکی چینل کی میڈیا ٹیم پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئےمقبوضہ مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین کو معطل کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق   اسرائیلی آرمی چیف نےیہ ایکشن عالمی تنظیموں کے دباؤ  پر لیا ہے یا یہ عمل محض دکھاوا ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف نے مقبوضہ مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین کو معطل کردیا۔گزشتہ ہفتے صیہونی فوج نے امریکی نیوز چینل سی این این کی ٹیم پر دھاوا بولا تھا اور صحافیوں کا کیمرہ بھی توڑ ڈالا تھا۔ صیہونی فوج نے میڈیا ٹیم کو حراست میں لےکر تشددبھی کیاتھا۔

امریکی میڈیا ٹیم فلسطینی بستی پر اسرائیلی فوج کے قبضے کی کوریج کررہی تھی۔ویڈیو وائرل ہونے پر عالمی تنظیموں نے شدید تنقید کی تھی۔