(سٹی 42) کوئٹہ مغربی بائی پاس اختر آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، کوئٹہ کے متعدد علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے کوئٹہ مغربی بائی پاس اختر آباد میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا،امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے. کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر گیس کے پائپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور متعلقہ ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔
انتظامیہ کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر جلد قابو پا لیا گیا، جس سے بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ گیس لیکیج بتائی جا رہی ہے، تاہم حتمی وجوہات کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App