ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: میو اسپتال سے لاپتہ 7 سالہ بچہ مل گیا

لاہور: میو اسپتال سے لاپتہ 7 سالہ بچہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے میو اسپتال سے لاپتہ ہونیوالے 7 سالہ بچے کو پولیس نے تلاش کر لیا۔ 

چوکی میو ہسپتال پولیس کو بچے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ 7سالہ رئیس اپنے والدین کے ہمراہ چیک اپ کروانے کیلئے ہسپتال آیا تھا, بچہ والدہ کا ہاتھ چھڑوا کر لاپتہ ہوا تھا۔

پولیس نے کیمروں کی مدد سے بچے کو ڈھونڈ نکالا۔ چوکی میو ہسپتال پولیس کی کاوشوں سے لاپتہ بچہ بحفاظت والدین کے حوالےکردیا گیا۔