ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان: الرٹ جاری

اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان: الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : این ڈی ایم اے  نے ملک بھر کے لیے ممکنہ موسمی صورتحا ل کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی جھکڑ کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ساتھ ہی گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی علاقہ جات میں جاری مسلسل بارشوں کے باعث گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا ہ کے پہاڑی علاقوں میں گلیشائی جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی، طوفان سمیت چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں بشمول مری،راولپنڈی، اٹک، چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ جہلم، چکوا ل، گوجرخان، گجرات، گوجرانوالہ چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حافظ آباد،سیالکوٹ،منڈی بہاؤالدین اور لاہور اور  میں اگلے 12 سے 24گھنٹوں میں آندھی جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔  خوشاب، سرگودھا،جھنگ، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، بہاولپور،بوریوالا،ملتان، ڈی آء خان، نارووال،چنیوٹ،ننکانہ صاحب،پاک پتن، ساہیوال،  میں بھی بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالاء اور جنوبی علاقوں میں اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات،کالام، منگورہ، بٹگرام، پشاور، مانسہری،ایبٹ کے آباد،ہری پور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں،وزیرستان اورلکی مروت میں بھی آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ 

 گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، گھانچے،نگر،غزر،خرمنگ،شگر، مظفرآباد، باغ،راولاکوٹ، حویلی،پونچھ،کوٹلی، میر پور بھمبر اور وادی نیلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں کراچی سمیت ٹھٹہ، بدین، سجاول، عمر کوٹ، حیدر آباداور میر پورخاص کے علاقوں میں اگلے 12سے24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

 مغربی ہواؤں کے باعث بارشوں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں جاری، اپریل کے پہلے عشرے تک وقفے وقفے مزید بارشیں متوقع ہے۔ شدید بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں اورملحقہ علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، نشیبی علاقوں میں درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ پہاڑی ندی نالوں اور برساتی نالوں میں طغیانی جبکہ شہری علاقوں میں بھی اچانک سیلاب کا خدشہ ہے۔ ڈی جی خان، ٹانک، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، کرک، ملاکنڈ، دیر، سوات، وزیرستان اور چارسدہ میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، زیارت اور سبی کے علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ 

 این ڈی ایم اے نے ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ شہروں میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نکاسی آب کی مشینری کی دستیابی اور پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت ہے۔ ملک بھر میں تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان، مسافر احتیاط کریں ۔ 

این ڈی ایم اے  نے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی ہدایات پر عمل کریں۔  تیز ہوا اور طوفان کے دوران درختوں،کمزور تعمیرات اورتنصیبات سے دور رہیں ۔ سیاح اور مسافر شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔