ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  لفنگے ہوشیار باش! آج ہراسمنٹ فری چاند رات ہے

Lahore Chand Rat, City42, Chand Rat, Harassment free environment, city42
کیپشن: لاہور اور پنجاب کے تمام شہروں میں آج شب چاند رات کی خریداری کے لئے بازاروں میں آنے والی خواتین کے تحفظ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پولیس آج ہراساں کرنے والوں کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی کے ساتھ مارکیٹوں میں موجود رہے گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج لاہور  اور پنجاب بھر میں ہراسمنٹ فری چاند رات ہو گی، پنجاب پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنانے کے لئے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ ویمن پولیس بھی آج  اسلحہ کے ساتھ میدان میں ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے  چاند رات اور عیدالفطر  کو ہراسمنٹ فری بنانے کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے ہیں اور شہریوں کی عمومی حفاظت کے لئے بھی پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے۔ 
   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات اورعیدالفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے چاند رات پر بازاروں میں ویمن پولیس اسکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کے 65 تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے لئے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن دوربین کا استعمال شروع ہوگیا ہے۔چاند رات پر روڈز پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے 55 مقامات پر ناکہ بندی اور پولیس تعینات کردی گئی جبکہ اے ٹی ایم اور بینکوں کے اطراف میں 225 مقامات پر بھی پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں بازاروں اور مارکیٹوں میں سماج دشمن عناصر کی آمدورفت کی کڑی مانیٹرنگ کی بھی ہدایت دی گئی ہے.

 لاہور میں ڈولفن سکواڈ کی سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی، ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ اہم تجارتی مراکز، مارکیٹوں، بازاروں کے اردگرد خصوصی پٹرولنگ رکھیں۔

ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں 21 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں، جبکہ چاند رات پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں 04 ہزار پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے کنٹرول رومز سے مارکیٹوں کاروباری مراکز حساس مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔

 
لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
 
 

آئی جی  ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لیڈیز پولیس سکواڈ، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں مارکیٹوں، اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی پر زیرو ٹالرنس ہے، مارکیٹوں، بازاروں، تفریحی مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباشوں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز کو چاند رات پر سکیورٹی انتظامات کا خود  جائزہلیں، بین الصوبائی و دریائی چیک پوسٹوں پر پولیس اہلکار دہشت گردوں، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں رش کے پیش نظر اہم شاہراہوں اور تفریحی مقامات پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے، فلیگ مارچ، سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز  جاری رکھے جائیں ۔