ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے روز موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی

عید کے روز موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  عید الفطر پر ملک بھر میں موسم خشک  اور  درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے، بارشوں کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔

شہر  لاہور میں آج پورا دن موسم  خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 158 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈی ایچ اے فیز 8 میں آلودگی کی شرح 190، سید مراتب علی روڈ پر 164 اور پولیو گراؤنڈ کینٹ میں 168 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں عید کے دنوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ  موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، عید کے دنوں میں صبح میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے اور 4 اپریل سے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے گا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔