حمزہ شہباز شریف، خواجہ محمد آصف سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلینج

 حمزہ شہباز شریف، خواجہ محمد آصف سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلینج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لیگی رہنماء حمزہ شہباز شریف، خواجہ محمد آصف سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلینج کردیا گیا۔

لاہور کے حلقہ این اے 117  سے عبدالعلیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کیا گیا۔ این اے 117 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار علی اعجاز نے عبدالعلیم خان کی کامیابی چیلنج کی۔

جبکہ دوسری جانب حلقہ این اے 118 سے حمزہ شہباز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو بھی چیلنج کر دیا گیا۔پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ناکام امیدوارعالیہ حمزہ ملک نے حمزہ شہباز شریف کے خلاف ٹریبیونل سے رجوع کیا۔