پروموشن نہ ملنے پر اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

 پروموشن نہ ملنے پر اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ساجد علی :پاک پروموشن نہ ملنے پر  اساتذہ کا  احتجاجی مظاہرہ  ستان سبجیکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن اساتذہ کا سول سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج، پنجاب بھر سے آئے اساتذہ نے پروموشن نا ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اساتذہ نے سیکرٹری سکولز کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
 پنجاب بھر سے آئے اساتذہ نے پروموشن نا ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اساتذہ نے پروموشن نا ملنے پر سیکریٹری سکول کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج میں چیئرمین پاس رانا عطاء، قاضی خالد فاروق شریک ہوئے۔ ممبر پاس رانا منیر، راؤ نعمان، رخسانہ چوہدری و دیگر بھی شریک ہوئے۔اساتذہ کے "ہم لے کے رہیں گے پروموشن، ہے حق ہمارا پروموشن" کےنعرے لگائے۔

احتجاج میں پنجاب بھر سے آئی خواتین اساتذہ کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ کل تک ہماری پروموشن نا کی گئی تو معاملہ التوا کا شکار ہو جائے گا، ہم 13 سال سے پروموشن کے لیے انتظار کر رہےہیں، تمام محکموں نو متعدد بار پروموشن دی گئی لیکن ہمیں ٹرخایا گیا، اساتذہ نے اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پروموشن پر جلد از جلد عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔